پوجاپنڈالوںکے باہر احتجاجی طلباء کی گرفتاری پر تنقید

   

کولکتہ: کولکتہ میں درگا پوجا پنڈال کے قریب احتجاج کرنے والے نو طلباء کی گرفتاری کو جمعہ کو پروفیسروں کی دو تنظیموں نے تنقید کا نشانہ بنایا۔. یہ طلباء آر جی کار میڈیکل کالج اور ہسپتال میں ایک خاتون ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے معاملے میں انصاف کا مطالبہ کر رہے تھے۔جادو پور یونیورسٹی ٹیچرز اسوسی ایشن اور آل بنگال یونیورسٹی ٹیچرز اسوسی ایشن نے الگ الگ بیانات میں ریاست کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ گرفتار طلباء اور جونیئر ڈاکٹروں کی حمایت کریں۔ان نو طالب علموں کو چہارشنبہ کی شام جنوبی کولکتہ میں تریدھرا سمیلانی کے درگا پوجا پنڈال کے قریب آر جی کار اسپتال میں قتل ہونے والی خاتون ڈاکٹر کے لیے پمفلٹ تقسیم کرنے اور انصاف کا مطالبہ کرنے پر گرفتار کیا گیا تھا۔