پورنیہ کے سابق ایم پی سنتوش کشواہا آر جے ڈی میں شامل

   

پٹنہ، 10 اکتوبر (یو این آئی) بہار کے پورنیہ سے سابق ایم پی اور جنتا دل یونائیٹڈ کے سینئر لیڈر سنتوش کشواہا جمعہ کو راشٹریہ جنتا دل میں شامل ہو گئے ۔ کشواہا نے آج اپوزیشن لیڈر تیجسوی یادو کی پٹنہ کے پولو روڈ پر واقع رہائش گاہ پران کی موجودگی میں آر جے ڈی کی رکنیت اختیار کی۔ اس موقع پر اپوزیشن لیڈریادو نے کشواہا کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ان کی پارٹی میں شمولیت سے نہ صرف کوسی۔سیمانچل خطہ میں آر جے ڈی کو تقویت ملے گی بلکہ سماجی انصاف کی لڑائی بھی تیز ہوگی۔ کشواہا نے کہا کہ جس جے ڈی یو کو وہ جانتے تھے اورپہچانتے تھے وہ اب پہلے جیسی نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جے ڈی یو پر جاگیردارانہ ذہنیت رکھنے والے لوگوں نے قبضہ کر لیا ہے اور وہ دلت، پسماندہ اور غریب مخالف ہیں۔