پولیس فائرنگ مہلوکین کے افراد خاندان سے اظہار تعزیت

   

صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین بیرسٹراسدالدین اویسی کے دورہ رانچی کے دوران ملاقات

حیدرآباد۔19۔جون(سیاست نیوز) صدر کل ہند مجلس اتحادالمسلمین و رکن پارلیمنٹ حیدرآباد بیرسٹر اسد الدین اویسی نے رانچی پہنچ کرپولیس فائرنگ میں جان گنوانے والے مدثر اور ساحل کے افراد خاندان سے ملاقات کرتے ہوئے اظہار تعزیت کیا۔ بیرسٹر اسدالدین اویسی جو کہ حلقہ اسمبلی مانڈر (جھارکھنڈ) کے ضمنی انتخابات میں حصہ لے رہے آزاد امیدوار دیو کمار دھان کی انتخابی مہم میں شرکت کے لئے جھارکھنڈ پہنچے جہاں انہوں نے انتخابی مہم میں روانگی سے قبل رانچی میں گستاخ رسولﷺ کے خلاف احتجاج کے دوران پولیس کی گولی کا شکار ہونے والے 16 سالہ مدثر اور 22سالہ ساحل کے افراد خاندان سے ملاقات کی اور پولیس کی اس کاروائی کے خلاف اب تک مقدمہ درج نہ کئے جانے پر برسراقتدار جھارکھنڈ مکتی مورچہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا ۔ انہوں نے دونوں متوفی نوجوانوں کے افراد خاندان کو اس بات کا تیقن دیا کہ ان کے نوجوان لڑکوں کی موت پر وہ مسلسل آواز اٹھارہے ہیں اور قصوروار عہدیدارو ںکے خلاف کاروائی کے لئے کوشش کریں گے۔ انہوں نے اپنے دورۂ جھارکھنڈ کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ نپور شرما کے خلاف اگر وزیر اعظم نریندر مودی فوری طور پرکاروائی کرتے تو ساحل اور مدثر کی جان نہیں جاتی ۔ اسدالدین اویسی نے کہا کہ جھارکھنڈ تشدد کے لئے بھارتیہ جنتاپارٹی اور جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے ساتھ کانگریس بھی برابر کی ذمہ دار ہے۔ انہو ںنے تمام سیاسی جماعتوں سے مطالبہ کیا کہ وہ مدثر اور ساحل کے افراد خاندان سے معذرت خواہی کریں۔ انہوں نے وزیر اعظم کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ حکومت ہند نے نوجوانوں کو مایوس کیا ہے جس کی وجہ سے ملک بھر کی کئی ریاستوں میں تشدد جاری ہے لیکن اس کے باوجود حکومت خاموش ہے۔ م