حیدرآباد۔/19 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) سابق ریاستی وزیر ملا ریڈی نے شاہ میر پیٹ پولیس اسٹیشن میں ان کے خلاف درج مقدمہ کو خارج کرنے کیلئے تلنگانہ ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی ہے۔ پولیس نے دھوکہ دہی اور ہراسانی کے الزامات کے تحت 6 ڈسمبر کو ملاریڈی کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ اراضی معاملہ میں مقامی شخص کی شکایت پر پولیس نے یہ مقدمہ درج کیا۔ پولیس نے جن دفعات کو شامل کیا ہے ان میں ایس سی، ایس ٹی ایکٹ بھی شامل ہے۔ ملاریڈی نے ان پر عائد کردہ الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے ہائی کورٹ سے اپیل کی کہ مقدمہ کو کالعدم قرار دیا جائے۔ اس سلسلہ میں ہائی کورٹ میں سماعت باقی ہے۔ر