پولیس کمانڈ کنٹرول سنٹر کا چیف منسٹر 4 اگست کو افتتاح کریں گے

   

حیدرآباد 28 جولائی (سیاست نیوز) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ 4 اگست کو بنجارہ ہلز میں انٹیگریٹیڈ کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا افتتاح کریں گے۔ کمشنر پولیس حیدرآباد سی وی آنند نے تمام محکمہ جات کو مکتوب روانہ کرکے کمانڈ کنٹرول سنٹر کے مابقی کاموں کی عاجلانہ تکمیل کی خواہش کی ۔ پولیس عہدیداروں نے افتتاحی تقریب کے انتظامات کا جائزہ لیا۔ کمانڈ کنٹرول سنٹر ملک میں اپنی نوعیت کا پہلا عصری سنٹر ہوگا جس کے ذریعہ جرائم پر قابو پانے اور مجرمین پر نظر رکھنے میں مدد ملے گی۔ محکمہ پولیس کے مختلف یونٹس ایک ہی مقام سے کام کریں گے۔ ریاست بھر میں 9.25 لاکھ کیمرے نصب کئے گئے ہیں اور کمانڈ کنٹرول سے کیمروں پر نظر رکھی جاسکے گی۔ کمانڈ کنٹرول سنٹر کی تعمیر کا کام ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ۔ ر