پونچھ میں سیلاب میں پھنسے چار افراد کو بچا لیاگیا

   

جموں : جموں وکشمیر کے ضلع پونچھ میں فوج نے سیلابی ریلے میں پھنسے چار افراد کو بچا لیا۔ایک دفاعی ترجمان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پونچھ میں چار افراد تیز بارش سے آنے والے پونچھ دریا میں پھنسے ہوئے تھے ۔انہوں نے کہا کہ فوج کو اس کے متعلق اطلاع موصول ہوئی۔ اُنھوں نے کہاکہ فوج نے مستعدی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ایس ڈی آر ایف اور پولیس کی ٹیموں کی مدد سے ان 4 افراد کو بچا لیا۔