ماسکو : کریملن نے جمعہ کو کہا ہے کہ اسے اس بارے میں کوئی تشویش نہیں ہے کہ اگلے ہفتہ صدر ولادی میر پوٹن کے انٹر نیشنل کرمنل کورٹ کے رکن ملک منگولیا کے دورے کے دوران انہیں گرفتار کیا جا سکتا ہے، آئی سی سی روسی لیڈر کے لیے وارنٹ جاری کر چکا ہے۔ پوٹن منگل کو منگولیا روانہ ہوں گے۔ یہ ہیگ میں قائم عدالت کی طرف سے ان کی گرفتاری کیوارنٹس کے اجرا کے بعد سے آئی سی سی کے کسی رکن ملک کا ان کا پہلا دورہ ہے۔ عالمی عدالت نے ان کی گرفتاری کے وارنٹ مارچ 2023 میں یوکرینی بچوں کو انکے ملک سے غیر قانونی طور پر منتقل کیے جانے پر جاری کیے تھے۔ کریملن کے ترجمان دیمتری پیشکوف نے کہا ، پریشانی کی کوئی بات نہیں ہے، ہم منگولیا کے اپنے دوستوں کے ساتھ بہت اچھی بات چیت کرچکیہیں۔اس سوال پر کہ آیا ماسکو نے پوٹن کے دورے کے بارے میں منگولیا سے گرفتاری کے وارنٹس پر بات چیت کی ہے تو ترجمان کا کہنا تھا کہ دورے کے تمام پہلوؤں کو احتیاط سے تیار کیا گیا ہے۔
پاکستانی سفیر نے سفارتی اسناد امریکی محکمہ خارجہ میں پیش کر دیں
واشنگٹن : امریکہ میں نئے پاکستانی سفیر رضوان سعید شیخ نیپاکستانی سفیر کی حیثیت سے اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ امریکی محکمہ خارجہ میں ہونے والی ر تقریب کے دوران جنوبی اور وسطی ایشیائی امور کے بیورو کے اسسٹنٹ سکریٹری آف اسٹیٹ ڈونالڈ لو اور پرنسپل ڈپٹی اسسٹنٹ سکریٹری الزبتھ ہورسٹ موجود تھے۔