حیدرآباد۔ 13 اکتوبر (پریس نوٹ) وزیر انفارمیشن ٹکنالوجی کے ٹی راما راؤ کو پیرس کے فرنچ سنیٹ میں 29 اکتوبر کو منعقد ہونے والے ایمبیشن انڈیا بزنس فورم کے لئے حکومت فرانس کی جانب سے مدعو کیا گیا ہے۔ فرانس کے سفیر ایمانویل لینن نے کے ٹی آر کے نام اپنے مکتوب میں کہا کہ اس سے ہندوستان اور فرانس کے درمیان تعلقات میں اضافہ ہوگیا اور تلنگانہ ریاست کو فروغ دینے میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر کورونا وباء کے بعد ہندوستان اور فرانس کے تعلقات پر بھی مذاکرات ہوں گے۔