چاند نظر نہیں آیامرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا اعلان

   

حیدرآباد ۔ 2 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ جمادی الاولی 1446 ھ زیر نگرانی مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن 2 نومبر بروز ہفتہ ، حسینی بلڈنگ ، معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا ۔ شہر میں مطلع صاف رہا اور ملک کے مختلف مقامات سے مطلع صاف ہونے کے باوجود عدم رویت کی اطلاعات موصول ہوئیں ۔ لہذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن اعلان کرتی ہے کہ 3 نومبر 2024 بروز اتوار 30 ربیع الثانی رہے گی ۔ اس اجلاس میں مولانا سید حسن ابراہیم حسینی قادری سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن ، مولانا سید شاہ محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ ، مولانا سید ظہیر الدین علی صوفی قادری ، مولانا سید وصی اللہ قادری ، مولانا ڈاکٹر سید علی حسینی قادری علی پاشاہ ، مولانا سید قادر محی الدین قادری جنید پاشاہ اور جناب سید نور اللہ فاروق عارفی نے شرکت کی ۔۔

شیعہ مجلس علماء و ذاکرین کا بیان
حیدرآباد ۔ 2 ۔ نومبر : ( پریس نوٹ ) : سید علی اصغر جعفری کی اطلاع کے مطابق کل ہند شیعہ مجلس علماء و ذاکرین نے یہ اعلان کیا ہے کہ شہر حیدرآباد میں چاند نظر نہیں آیا اور نہ ہی کہیں سے رویت ثابت ہوپائی ، لہذا 3 نومبر 2024 ء بروز یکشنبہ 30 ربیع الثانی 1446 ھ ہوگی اور 4 نومبر 2024 بروز دوشنبہ یکم جمادی الاول 1446 ھ ہوگی ۔ اس کی تصدیق حسب ذیل علماء کرام نے کی ہے ۔ مولانا ڈاکٹر سید نثار حسین حیدر آقا ، مولانا رضا عباس خاں ، مولانا مہدی حسن بہشتی ، مولانا سید جواد عابدی ، مولانا سید محب عابد ۔۔