چندرا بابو نائیڈو اور لوکیش کے اسمبلی حلقہ جات پر جگن کی توجہ

   

حیدرآباد۔/24 جولائی، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش وائی ایس جگن موہن ریڈی نے 2024 عام انتخابات میں کامیابی کیلئے اہم اپوزیشن قائدین کی نشستوں پر توجہ مرکوز کی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ چندرا بابو نائیڈو اور ان کے فرزند نارا لوکیش کے اسمبلی حلقہ جات کے علاوہ تلگودیشم کے ریاستی صدر کے اچن نائیڈو اور سابق وزیر بچیا چودھری کے اسمبلی حلقہ جات کو ٹارگٹ کرتے ہوئے انہیں کامیابی سے روکنے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ چیف منسٹر اہم قائدین کے اسمبلی حلقہ جات میں دورے کرتے ہوئے حکومت کی فلاحی اسکیمات سے عوام کو واقف کرائیں گے۔ گزشتہ دو ماہ کے دوران جگن نے چندرا بابو نائیڈو کے اسمبلی حلقہ میں دو مرتبہ دورہ کرتے ہوئے پارٹی قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کیا اور عوام سے خطاب کیا۔ ذرائع کے مطابق چیف منسٹر نے چندرا بابو نائیڈو کے خلاف مضبوط امیدوار کی تلاش شروع کردی ہے۔ انہوں نے کپم اسمبلی حلقہ کے علاوہ نارا لوکیش کے امکانی اسمبلی حلقہ منگل گیری پر توجہ مرکوز کردی ہے۔ر