چندرا بابو نائیڈو کی مرکزی وزیر نتن گڈکری سے ملاقات

   

آؤٹر رنگ روڈ اور قومی شاہراہوں کی ترقی پر نمائندگی

حیدرآباد۔/8اکٹوبر، (سیاست نیوز) چیف منسٹر آندھرا پردیش این چندرا بابو نائیڈو نے آج نئی دہلی میں مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ نتن گڈکری سے ملاقات کی اور امراوتی آوٹر رنگ روڈ اور قومی شاہراہوں کی ترقی پر یادداشت حوالے کی۔ چندرا بابو نائیڈو نے نیتن گڈکری کو امراوتی دارالحکومت کی ترقی کے اقدامات سے واقف کرایا۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت کو ریاست کی ترقی اور خاص طور پر امراوتی آؤٹر رنگ روڈ کی تکمیل میں تعاون کرنا چاہیئے۔ بتایا جاتا ہے کہ نیتن گڈکری نے آؤٹر رنگ روڈ اور قومی شاہراہوں کی ترقی کے بارے میں عہدیداروں سے رپورٹ حاصل کرنے کا تیقن دیا۔ نئی دہلی کے دو روزہ دوران کے دوران چندرا بابو نائیڈو نے مرکزی وزراء امیت شاہ، پیوش گوئل، اشونی ویشنو، نرملا سیتا رامن اور ہردیپ سنگھ پوری سے ملاقات کرتے ہوئے آندھرا پردیش کے مسائل پر نمائندگی کی ہے۔ اسی دوران مرکزی وزیر اسٹیل ایچ ڈی کمار سوامی نے چندرا بابو نائیڈو سے ان کی قیامگاہ پہنچ کر ملاقات کی۔ دونوں قائدین نے وشاکھاپٹنم اسٹیٹ پلانٹ کے احیاء کے مسئلہ پر تبادلہ خیال کیا۔1