چھتیس گڑھ میں فورسز سے انکاؤنٹر میں 10 ماؤ نواز ہلاک

   

سکم: چھتیس گڑھ کے سکما ضلع کے بھیجی تھانہ علاقے میں سیکورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان تصادم کی خبر ہے۔ انکاؤنٹر میں 10 نکسلیوں کے مارے جانے کی اطلاع ہے۔ سکیورٹی فورسز نے جائے وقوعہ سے تین خودکار رائفلیں اور دیگر ہتھیار برآمد کیے ہیں۔خبرکے مطابق آج صبح نکسلیوں کے ساتھ انکاؤنٹر ہوا۔ فوجیوں کو اطلاع ملی تھی کہ کئی نکسلائیٹ اڈیشہ کے راستے چھتیس گڑھ میں داخل ہو رہے ہیں۔ ڈی آر جی کی ٹیم نکسلیوں کو گھیرنے نکلی تھی۔ دونوں طرف سے سینکڑوں راؤنڈ فائرنگ کی گئی۔