موسم کے بدلتے ہی حسن بھی مانند پڑنا شروع ہو جاتا ہے اور خواتین پارلر کا رُخ کرتی ہیں جلد کی حفاظت گھر پر بھی کی جا سکتی ہے۔جلد کی حفاظت کیلئے ضروری ہے کہ آپ اپنے چہرے کو موئسچرائزنگ اور کلینزنگ کے ساتھ ساتھ اپنی جلد کو سورج کی روشنی کے مضر اثرات اور موسم کی تمازت سے محفوظ رکھیں صرف چہرے کی جلد ہی اس موسم میں توجہ نہیں مانگتی بلکہ جسم، گردن، ہاتھ، بازو اور پاؤں بھی توجہ چاہتے ہیں اس لئے چہرے کے ساتھ ساتھ جلد کے باقی حصوں کی حفاظت روٹین ورک میں شامل کریں۔ گلیسرین، عرقِ گلاب اور لیموں کو ہم وزن ملا کر یہ آمیزہ کسی صاف بوتل میں کر کے فریج میں رکھ دیں ٹونر کے طور پر چہرے اور گردن پر لگائیں ۔ ٹماٹر کے دو سلائس کاٹ کر فریزر میں رکھ دیں جب بھی کہیں باہر سے آئیں تو یہ سلائس چہرے پر مل لیں چہرے کی رونق بحال ہو جائے گی۔خشک دودھ ایک چائے کا چمچ اور جو کا آٹا عرقِ گلاب میں ملا کر گاڑھا لیپ بنا لیں ہفتے میں دو بار یہ ماسک لگانے سے رنگت نکھر آئے گی۔ انڈے کی سفیدی میں بادام کا پاؤڈر پیس کر ملا لیں رات سونے سے پہلے اس مرکب کو چہرے پر ماسک کی طرح لگائیں اور پھر ٹھنڈے پانی سے دھو لیں ۔ جلد اور چہرے کی شگفتگی بہت دنوں تک قائم رہے گی۔
٭٭ ٭ ٭٭