چیف منسٹر ریونت ریڈی نے تلنگانہ بھون کا معائنہ کیا

   

حیدرآباد۔/19 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے آج نئی دہلی میں تلنگانہ بھون اور آندھرا بھون کے درمیان اثاثہ جات کی تقسیم کا جائزہ لیا۔ انہوں نے نئے تلنگانہ بھون کے تعمیری کاموں کا معائنہ کیا۔ متحدہ ریاست کی تقسیم کے بعد دونوں ریاستوں میں اثاثہ جات کی تقسیم عمل میں آئی اور اس معاملہ میں دونوں حکومتوں کو بعض اعتراضات ہیں۔ چیف منسٹر کے جائزہ اجلاس میں تلنگانہ بھون کے ریسیڈنٹ کمشنر گورو اتپل اور او ایس ڈی سنجے جاجو موجود تھے۔ر