چیف منسٹر ریونت ریڈی کی بتکما تہوار پر عوام کو مبارکباد

   

حیدرآباد ۔10 اکٹوبر (سیاست نیوز) تلنگانہ چیف منسٹر اے ریونت ریڈی اور دیگر قائدین نے بتکما کے موقع پر عوام کو مبارکباد پیش کی۔ ریاست تلنگانہ کے مقبول ترین تہواروں میں سے ایک بتکما کا آغاز انگیلی پھولا بتکما سے کیا جاتا ہے۔ اس نو روزہ تہوار کو ریاست بھر میں انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا جاتا ہے اور اس کے ذریعہ تلنگانہ کی شاندار ثقافت اور روایات کی عکاسی ہوتی ہے۔ ریونت ریڈی نے خواہش ظاہر کی کہ خواتین انگیلی بھولا بتکما سے لیکر سدولا بتکما تک جاری رہنے والے اس نو روزہ عرصہ کے دوران گیت گا کر اور ثقافتی تقریبات کا اہتمام کرکے پھولوں کے اس تہوار کو شان و شوکت سے منائیں۔ چیف منسٹر نے بتکما تہوار کی اس منفرد خصوصیت پر روشنی ڈالی کہ اس میں مختلف اقسام کے پھولوں کے ذریعہ فطرت اور دیوی گورما کی پوجا کی جاتی ہے جو ملک میں ایک امتیازی روایت ہے۔ شH/M/