ریونت ریڈی نے داخلہ، تعلیم اور بلدی نظم و نسق کے قلمدان اپنے پاس رکھا
ملوبٹی وزیرفینانس و برقی ، دامودھر راج نرسمہا صحت و اتم کمار ریڈی وزیر سیول سپلائز
حیدرآباد ۔ 9 ڈسمبر (سیاست نیوز) چیف منسٹر ریونت ریڈی نے دہلی میں ہائی کمان سے مشاورت کے بعد وزراء میں قلمدانوں کو تقسیم کردیا ہے۔ چیف منسٹر کا حلف لینے کے بعد مصروف چیف منسٹر نے پہلے دن کابینہ اجلاس طلب کیا۔ دوسرے دن برقی اور محکمہ ٹرانسپورٹ کا اجلاس طلب کرنے کے بعد دہلی پہنچے۔ اسپیکر لوک سبھا کو پارلیمنٹ رکنیت کا استعفیٰ دیا۔ اس کے بعد سینئر قائدین سے مشاورت کرکے وزراء میں قلمدانوں کی منظوری حاصل کی اور رات میں دہلی سے لوٹ گئے۔ آج صبح ارکان اسمبلی کی حلف برداری سے قبل چیف منسٹر نے وزراء میں قلمدان تقسیم کئے ۔ چیف منسٹر نے داخلہ، بلدی نظم و نسق، تعلیم کے علاوہ جن وزراء کو جو جو قلمدان حوالے نہیں کئے گئے انہیں اپنے پاس رکھا ہے۔ ڈپٹی چیف منسٹر ملوبٹی وکرامارک کو فینانس اور برقی کا قلمدان دامودھر راج نرسمہا کووزارت صحت ‘ اتم کمار ریڈیکو وزارت بلدی نظم و نسق، آبپاشی، سیتااکا کو پنچایت راج، رورل ڈیولپمنٹ ویمن اینڈ چائلڈ ویلفیر، سریدھر بابوکو آئی ٹی، صنعت و اسمبلی امور کونڈا سریکھا کو جنگلات، انڈومنٹ، پی سرینواس ریڈی کو مال، ہاؤزنگ اور اطلاعات و نشریات کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی کو عمارت وشوارع اور سنیماٹو گرافی، جوپلی کرشنا راؤ کو سیاحت و آثار قدیمہ، ٹی ناگیشور راؤ کو زراعت، پونم پربھاکر کو ٹرانسپورٹ اور بی سی ویلفیر کے قلمدان حوالے کئے گئے ہیں۔ بیشتر وزراء نے انہیں جو قلمدان حوالے کئے گئے ہیں اس پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے عہدوں سے انصاف کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ن