90 سے زائد اسمبلی حلقوں پر ٹی آر ایس کامیاب ہوگی : کے ٹی آر کا دعویٰ
حیدرآباد ۔ 15 ۔ جولائی : ( سیاست نیوز ) : ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ کے ٹی آر نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر کی ہیٹ ٹرک کامیابی یقینی ہے ۔ کانگریس اور بی جے پی کے سروے اس کی تصدیق کررہے ہیں ۔ آئندہ انتخابات میں ٹی آر ایس کامیاب ہونے کا اپوزیشن جماعتیں اعتراف کررہے ہیں ۔ ٹی آر ایس کو 90 سے زائد اسمبلی حلقوں پر کامیابی حاصل ہوگی ۔ ٹی آر ایس کے 8 سالہ دور اقتدار پر عوام مکمل اطمینان کا اظہار کررہے ہیں ۔ کے ٹی آر نے قبل از وقت انتخابات منعقد ہونے کی قیاس آرائیوں کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات شیڈول کے مطابق 2023 میں ہی منعقد ہوں گے ۔ ٹی آر ایس کے ورکنگ پریسیڈنٹ نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نے بی جے پی کی جانب سے تواریخ کا اعلان کرنے پر اسمبلی تحلیل کرنے کا پیشکش کیا تھا تاہم اس مسئلہ پر بی جے پی نے کوئی ردعمل کا اظہار نہیں کیا ۔ تمام اداروں کے ساتھ الیکشن کمیشن بھی مرکز کے کنٹرول میں ہونے کا دعویٰ کیا ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ چیف منسٹر کے سی آر نہ ڈرتے ہیں اور نہ ہی کسی کے سامنے جھکتے ہیں ۔ بی جے پی کا ڈبل انجن مودی اور ای ڈی ہے ۔ اچھے کاموں سے عوام کے دل کو جتنے کے ہنر سے بی جے پی واقف نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ راہول گاندھی کی قیادت میں کانگریس پارٹی مر چکی ہے ۔ راہول گاندھی اگر سرسلہ آتے ہیں تو ان کا خیر مقدم کیا جائے گا ۔ سرسلہ پہونچ کر کچھ سیکھنے کا کے ٹی آر نے راہول گاندھی کو مشورہ دیا ۔ ملک میں سب سے زیادہ فلاحی اسکیمات ریاست تلنگانہ میں عمل ہورہی ہیں ۔ مرکزی حکومت کسانوں سے انتقام لے رہی ہے ۔ کے ٹی آر نے کہا کہ بہت جلد نئے راشن کارڈس اور نئے پنشن جاری کئے جائیں گے ۔ دھرانی پورٹل کے جو بھی مسائل ہیں اس کو بھی جلد سے جلد حل کیا جائے گا ۔ ن