چین میں طالب علم کی چاقوزنی ‘ 8 افراد ہلاک

   

بیجنگ َ: چین کے شہر ووکسی سٹی میںایک 21 سالہ طالب علم نے چاقو زنی کی مسلسل وارداتیں انجام دیں جس کے نتیجہ میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 17 دوسرے زخمی ہوئے ہیں۔ میڈیا نے پولیس کے حوالے سے یہ بات بتائی ۔ کہا گیا ہے کہ ووکسی وکیشنل انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ ٹکنالوجی جیانگسو صوبہ میں یہ حملہ کیا گیا ۔ پولیس نے 8 اموات کی توثیق کی ہے ۔ واضح رہے کہ چند دن قبل ہی جنوبی چین کے شہر زہوہائی میں ایک 62 سالہ ڈرائیور نے اپنی کار ایک ہجوم میں گھسادی تھی جس کے نتیجہ میں کم از کم 35 افراد ہلاک اور 43 دوسرے زخمی ہوگئے تھے ۔ میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ابتدائی تحقیقات سے پتہ چلتا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کی شناخت صرف اس کے ابتدائی نام فین کی حیثیت سے کی گئی ہے ۔ وہ اپنے طلاق کے بعد جائیداد کی تقسیم سے مطمئن نہیں تھا ۔پولیس نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اس واقعہ کی تصدیق کی اور کہا کہ حملہ میں جملہ 8 افراد ہلاک ہوگئے ہیں جبکہ 17 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔