چین نے آپریشن سندور میں پاکستان کی مدد کی

,

   

ہندوستان کو ابھرنے سے روکنا مقصد امریکی کانگریس کے کمیشن کی رپورٹ میںدعوی

نئی دہلی 21 نومبر ( ایجنسیز ) امریکہ کی نظر میں چین کے پاکستان کے ساتھ بڑھتے ہوئے فوجی تعلقات در اصل ہندوستان کے بڑھتے اثر کو کم کرنے کی کوشش ہیں۔ امریکی کانگریس کمیٹی کی ایک تازہ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ چین ہندوستان کو اپنی صنعتی سپلائز میں کمی کر رہا ہے اور ہندوستان پر قابو پانے کیلئے سرحدی علاقوں میں فوجی دباؤ میں بھی اضافہ کر رہا ہے ۔ یہ وارننگ امریکہ اور چین کے معاشی و سکیوریٹی نظرثانی کمیشن کی 2026 کی رپورٹ میں دی گئی ہے ۔ یہ رپورٹ امریکی کانگریس کو پیش کی گئی ہے اس رپورٹ کو ’’ چین کادوسرا محاذ ۔ ہندوستان اور امریکی حکمت عملی کا مستقبل ‘‘ کا عنوان دیا گیا ہے ۔ رپورٹ میںیہ شناخت کی گئی ہے کہ ہندوستان چین سے ماسبقت کے پیمانے پر امریکہ کے علاوہ بہت کم دوسرے ممالک کو دیکھتا ہے ۔ امریکہ کیلئے ایک مستحکم اور طاقتور ہندوستان ایشیاء میں طاقت کے توازن میں اہم رول ادا کرسکتا ہے جبکہ چین کی سپلائی اور مینوفیکچرنگ چین کا بھی بہتر متبادل بھی بن سکتا ہے ۔ رپورٹ میں خبردار کیا گیا ہے کہ چین اس بات کو سمجھتا ہے اور وہ مختلف شعبہ جات میں ہندوستان کے بڑھتے ہوئے اثر و رسوخ کو کم کرنے کیلئے سرگرمی کے ساتھ کام کر رہا ہے ۔ امریکی پیانل نے مزید وضاحت کی کہ چین نے ہندوستان کی معیشت کو ترقی پانے سے روکنے کیلئے بھی اقدامات کئے ہیں۔ کہا گیا ہے کہ بیجنگ کی جانب سے ہندوستان کو کئی اہمیت کی حامل صنعتی سپلائز ‘ ٹکنالوجی اور مہارتوںکو منتقل کرنے میں رکاوٹ پیدا کر رہا ہے ۔ کمیشن نے بیجنگ کی پاکستان کے ساتھ بڑھتی فوجی شراکت داری پر بھی خبردار کیا اور حالیہ ہند ۔ پاک تنازعہ کا حوالہ دیا جو آپریشن سندور کے بعد پیش آیا تھا ۔ کہا گیا کہ چین کی بڑھتی طاقت اور پاکستان کیلئے دیرینہ مدد نے ہندوستان کے دو محاذوں کے خطرہ کے اندیشوں کو بڑھا دیا ہے ۔ کہا گیا کہ مئی 2025 تنازعہ سے پتہ چلتا ہے کہ چین نے کس طرح اس بحران میں پاکستان کو استحکام بخشا تھا اور لڑائی میں راست شامل بھی نہیں ہوا تھا ۔ جاریہ سال کے اوائل میں چین نے پہلی مرتبہ اعتراف کیا تھا کہ اس نے آپریشن سندور کے دوران پاکستان کو آن ۔ سائیٹ ٹکنیکل مدد فراہم کی تھی ۔