بیجنگ: امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے ٹیرف عائد کرنے کے بعد چین نے بھی امریکی درآمدات پر 34فیصد ٹیرف عائد کر دیاتفصیلات کے مطابق چین نے امریکی صدر کی جانب سے ٹیرف کے جواب میں امریکی درآمدات پر 34فیصدٹیرف عائدکر دیا، جس کے بعد دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان تجارتی جنگ شدت اختیار کرنے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے ۔خبر ایجنسی نے بتایا کہ بیجنگ نے امریکی اشیا پر 10 اپریل سے اضافی ٹیرف لگانے کا بھی اعلان کیا۔چینی وزارت تجارت نے کہا کہ چین کی جانب سے ٹیرف کا اعلان ٹرمپ کے اقدام کے جواب میں کیاگیا، امریکا کا یہ اقدام یکطرفہ غنڈہ گردی ہے ۔چینی میڈیا کا کہنا ہے کہ بیجنگ امریکہ کے ساتھ مذاکرات کے بجائے سخت جواب دے گا۔دوسری جانب چین نے امریکی ٹیرف میں اضافے پر عالمی تجارتی تنظیم میں مقدمہ دائرکردیا ہے۔