چین کے میزائل ٹیسٹ اور نیوکلیئر ہتھیار واشنگٹن کیلئے خطرہ

   

واشنگٹن: امریکی محکمہ دفاع پینٹاگون نے خبردار کیا ہے کہ چین کے میزائل ٹیسٹ اور نیوکلیئر ہتھیار واشنگٹن کیلئے خطرے کی گھنٹی ہیں۔امریکہ چین کی تیزی سے بڑھتی ہوئی فوجی طاقت اور نیوکلیئر ہتھیاروں سے پریشان ہو گیا ہے ، پینٹا گون نے اس سلسلے میں ایک رپورٹ میں اپنے خدشات کا اظہار کر دیا۔پینٹاگون کی جانب سے منگل کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، اگر چین نے اپنی موجودہ نیوکلیئر تیاری کی رفتار کو جاری رکھا تو اس کے پاس ممکنہ طور پر 2035 ء تک 1,500 نیوکلیئر وار ہیڈز کا ذخیرہ ہوجائے گا۔ پینٹاگون نے ایک اہم رپورٹ میں چین کی فوجی طاقت کو امریکہ کیلئے خطرہ قرار دے دیا ہے ۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین عالمی بالا دستی کی شدید خواہش رکھتا ہے ۔ چین سے متعلق پینٹاگون کی یہ رپورٹ کانگریس کو پیش کی جائے گی۔اس رپورٹ میں بنیادی طور پر 2021ء میں ہونے والی سرگرمیوں کا احاطہ کیا گیا ہے ۔