چین کے وائس پریمیئر نے کورونا پابندی میں نرمی کا مطالبہ کیا

   

بیجنگ: چین کے وائس پریمئر سن چنلان نے صفر کورونا کی قومی پالیسیوں پر عمل کرتے ہوئے اپنائے گئے سخت اصولوں کے ضلاف اہم شہروں میں ہونے والی عوامی مخالفت کو دیکھتے ہوئے ان اصولوں میں نرمی کرنے کا مطالبہ کیا۔ سن کے گزشتہ روز چین ریاستی کونسل کے ذریعے شائع ایک بیان میں کہاکہ چونکہ اومیکران وائرس کی طاقت کمزور ہوئی ہے اور زیادہ لوگوں کو ٹیکہ لگایا گیا ہے ۔ ملک میں کورونا کی روک تھام اور قابوکرنے میں ایک نئے حالات کا سامنا کر رہا ہے ۔انھوں نے ذکر کیا کہ چینی افسروں نے ہمیشہ لوگوں کے صحت اور حفاظت کو پہلے رکھااور ایک مربوط حکمت عملی اور لچکدار اقدامات کے ساتھ وبا کا مقابلہ کیا۔غور طلب ہے کہ چین کے افسروں نے کووڈ 19-کے اثر اور ملک میں وبا کی حالت کے بگڑنے کی وجہ سے کچھ علاقوں میں جزوی لاک ڈاؤن کرنے کے ساتھ 24نومبر سے بیجنگ اور شنگھائی سمیت چین کے کئی اہم شہروں میں احتیاطی اقدامات کو سخت کر دیا۔نئے اقدامات کی وجہ سے ملک بھر میں مخالفت مظاہرے ہوئے ہیں۔ 24نومبر کو شنجیانگ اوئی گھر کی راجدھانی اورومکی میں ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے کے بعد دس لوگوں کی موت ہو گئی۔