چین، ایران اور روس کی بحری مشقوں کا منصوبہ

   

بیجنگ: چین کی وزارت دفاع نے اتوار کو کہا کہ چین، ایران اور روس کی بحری افواج مارچ میں مشترکہ مشقیں کریں گی۔وزارت نے کہا کہ مشق کا کوڈ نام “سیکیورٹی بیلٹ 2025” ہے اور یہ ایران کی چابہار بندرگاہ کے قریب علاقوں میں منعقد کی جائے گی۔ وزارت نے کہا کہ مشق کے منصوبے میں سمندری اہداف پر حملہ کرنے اور نقصان پر قابو پانے کے ساتھ ساتھ مشترکہ تلاش اور بچاؤ کی مشق بھی شامل ہے ۔ اس کا مقصد باہمی فوجی اعتماد کو مضبوط کرنا اور اس میں شامل ممالک کی بحری افواج کے درمیان عملی تعاون کو فروغ دینا ہے ۔