چین۔ امارات :سفارتی تعلقات کے 40 سال مکمل

   

بیجنگ ؍ ابوظہبی: چین اور متحدہ عرب امارات کے درمیان سفارتی تعلقات کے 40 سال مکمل ہوچکے ہیں۔ اس حوالے سے دونوں ممالک کے درمیان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے لیے چین کے ساتھ 13 مفاہمتی یادداشتوں پر بھی دستخط ہوگئے ہیں۔ مقامی میڈیا نے بھی مذکورہ ممالک کے مابین سفارتی تعلقات سے متعلق ایک خبر شائع کی ہے، جس میں بتایا گیا ہے کہ یو اے ای اور چین کے درمیان سفارتی تعلقات مضبوط و مربوط ترقی کے لیے تعاون اور مشترکہ عزائم کو واضح کرتے ہیں، متحدہ عرب امارات نے چین کے بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو (بی آر آئی) میں بڑا مثبت کردار ادا کیا ہے اور ایسٹ افریقہ میں بی آر آئی منصوبوں کے لیے دونوں ممالک میںمشترکہ فنڈ میں 10 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات میں مختلف شعبوں میں جاری سرمایہ کاری کیلئے چین کے ساتھ 13 مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے ، دونوں ممالک نے باہمی اقتصادی شراکت داری میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ یو اے ای میں14 ہزار500 سے زائد چینی کاروباری لائسنس جاری کردیے جا چکے ہیں اور چین دونوں ممالک میں باہمی طور پر براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کا تیسرا سب سے بڑا ذریعہ ہے، جہاں غیر تیل کی تجارت2024 ء کی پہلی ششماہی میں50 بلین ڈالر سے بھی متجاوز ہے ۔