کانپور۔ یہاں ایک تکلیف دہ واقعہ پیش آیا جیسا کہ چیونگم والی ٹافی کھانے سے چار سالہ معصوم بچے کی موت ہوگئی۔ اہل خانہ نے بتایا کہ بچے نے ضد کرکے علاقے کی ایک دکان سے ٹافی خریدی تھی۔ ٹافی کھانے کے کچھ ہی دیر بعد گلے میں اٹک گئی۔ اس کے بعد اسے سانس لینے میں دشواری ہونے لگی۔ گھر والے جلدی میں بچے کو شہر کے سب سے بڑے اسپتال لے گئے لیکن تب تک بچہ دم توڑ چکا تھا۔ واقعہ کے بعد پورے خاندان میں سوگ کا ماحول ہے۔ واقعہ کے بارے میں جانکاری دیتے ہوئے متوفی بچے کے والد راہول کشیپ نے بتایا کہ اس کا 4 سالہ بیٹا اتوار کی شام تقریباً 7 بجے گھرکے سامنے واقع کریانہ کی دکان سے ٹافیاں لے کر گھرآیا اور ٹافیاں کھا لیا۔ یہ جس کے بعد ٹافی اس کے گلے میں پھنس گئی۔ گھر والوں نے بچے کے گلے سے ٹافی اتارنے کی بہت کوشش کی لیکن وہ باہر نہ نکلی۔ جس کے بعد گھر والے بچے کو اسپتال لے گئے لیکن تب تک بچے کی سانسیں رک چکی تھیں۔