نئی دہلی، 28 مئی (یواین آئی) دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا نے کہا ہے کہ دہلی میں ’ڈبل انجن والی حکومت‘ کا پورا فائدہ لوگوں کو مل رہا ہے اور ’وکست بھارت‘ کے ساتھ ساتھ ’وکست دلی‘ بنانے کا کام کیا جا رہا ہے ۔ محترمہ ریکھا گپتا نے چہارشنبہ کو کہا کہ اب دہلی میں عوام کی طرف سے منتخب ایک کام کرنے والی حکومت آئی ہے ۔ دہلی کے لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آپ کے اعتماد اور ہماری کوششوں کی وجہ سے 100 دنوں میں کئی ایسے پالیسی فیصلے لیے گئے جو سابقہ حکومت میں درست نہیں تھے ۔ ہم یہاں مرکز کی اسکیموں کو لے کر آئے جو یہاں نافذ نہیں ہو رہی تھیں۔ ڈبل انجن والی حکومت کا بھرپور فائدہ یہاں کے عوام کو مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز، ریاست اور کارپوریشن کے ساتھ مل کر اچھا کام کیا جا رہا ہے جس سے ترقی یافتہ ہندوستان کے ساتھ ساتھ ترقی یافتہ دہلی بنائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ 31 مئی کو اپنی حکومت کا رپورٹ کارڈ عوام کے سامنے پیش کریں گی۔