کاغذنگر میں پولیس تربیتی کیمپ سے ضلع ایس پی کا خطاب

   

کاغذنگر: کاغذنگر میں مقامی رکن اسمبلی کونیرو کونپا کی جانب سے نوجوانوں کو مفت میں دی جانے والی پولیس تربیتی کیمپ کا ضلع سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کے سریش کمار نے دورہ کیا. اس موقع پر ضلع سپرنٹنڈنٹ پولیس کے سریش کمار کے ہمراہ ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کروناکر، سرکل انسپکٹر آف پولیس ٹاون رویندر، سرکل انسپکٹر آف پولیس رورل راجندر پرسادضلع پریشد وائس چیئرمین کے کرشنا راؤ, خاتون سب انسپکٹر آف پولیس محترمہ سونیا بھی موجود تھے۔

دلتوں میں ایم ایل اے کے ہاتھوں ٹریکٹر کی تقسیم
مٹ پلی ۔ دلت بندھو اسکیم کے تحت متکہ پلی کے چیلہ نرسیا کو منظور شدہ ٹریکٹر ایم ایل اے کلواکنٹلہ ودیا ساگر راؤ کے ہاتھوں کیمپ آفس کے روبرو تقسیم کی گئی ۔ اس موقع پر مقامی سرپنچ راجہ گوڑ میونسپل مٹ پلی چپرپسن راناوینی سجاتا ستیہ نارائنہ اے ایم سی چیرمین سدھاکر گوڑ کونسلر بچی ریڈی لکشما ریڈی ، محمد جاوید اور دیگر موجود تھے ۔