کانگریس میں آپسی گروپ بندیوں کو ختم کرنے کی ضرورت

   

ظہیرآباد کانگریس قائد ارشد زماں پٹیل کی ملکارجن کھرگے سے ملاقات
ظہیرآباد۔5 جولائی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ظہیرآباد سینئر کانگریس قائد سرپنچ ماڈگی مگڑم پلی منڈل نے قومی صدر آل انڈیا کانگریس پارٹی ملّیکار جن کھرگے سے ملاقات کرکے انھیں بتایا کہ ریاست تلنگانہ ظہیرآباد میں کانگریس پارٹی کے اندر جاری گروہی اختلافات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ داخلی گروہ بندی کے باعث پارٹی کو مسلسل نقصان پہنچ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس صورتحال کا سب سے زیادہ اثر پارٹی کے مخلص کارکنوں پر پڑ رہا ہے، جو مختلف مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی پالیسیوں اور نظریات کو عوام تک پہنچانے کی کوشش کرنے والے کارکنوں کی بھی مناسب حوصلہ افزائی نہیں کی جا رہی ہے اور نہ ہی ان کی بات کو سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کانگریس کی اعلیٰ قیادت سے مطالبہ کیا کہ گروہی اختلافات کا فوری نوٹس لیتے ہوئے پارٹی کو مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدام کریں۔