کجریوال کا بی جے پی پر غنڈہ گردی کا الزام

   

نئی دہلی: عام آدمی پارٹی کے قومی کنوینر اروند کیجریوال نے اتوار کو بی جے پی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جیسے جیسے دہلی اسمبلی انتخابات قریب آرہے ہیں، بی جے پی نے غنڈہ گردی کا سہارا لیا ہے۔کیجریوال نے ایک پریس کانفرنس میں دعویٰ کیا کہ عآپ 5 فروری کو ہونے والے انتخابات میں ‘‘ فیصلہ کن فتح کی طرف بڑھ رہا ہے، جس سے بی جے پی کے رہنما، خاص طور پر مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ ’’ دنگ اور مایوس ہو گئے ہیں۔کیجریوال نے کہاکہ عآپ انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کر رہی ہے اور امیت شاہ حیران ہیں۔. بی جے پی نے غنڈہ گردی کا سہارا لیا ہے کیونکہ اسے شکست کا احساس ہو گیا ہے۔’’انہوں نے بی جے پی کارکنوں پر عآپ کارکنوں اور حامیوں کو دھمکیاں دینے اور ان پر حملہ کرنے کا بھی الزام لگایا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے رہنماؤں اور حامیوں کو دھمکی دی جا رہی ہے کہ یا تو وہ بی جے پی میں شامل ہو جائیں یا انہیں گرفتار کر کے حملہ کیا جائے گا لیکن ہمیں ڈرایا نہیں جا سکتا۔انہوں نے کہا کہ دہلی اس غنڈہ گردی والیحکمت عملی کو برداشت نہیں کرے گا۔کیجریوال نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر ہیش ٹیگ امیت شاہ کی غنڈہ گردی کے ذریعہ ایک نئی مہم شروع کی۔انہوںنے لوگوں پر زور دیا کہ وہ اس’’ہیش ٹیگ‘‘ کا استعمال کرتے ہوئے اپنے تجربات شیئر کریں۔