کدمبی کو شکست ‘ سین پری کوارٹر فائنل میں

   

ٹوکیو۔ نوجوان ہندوستانی شٹلر لکشیا سین اسپین کے لوئس پیناورکو سیدھے گیمز میں شکست دے کر ورلڈ چمپئن شپ کے پری کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے جبکہ پچھلے رنر اپ کدامبی سری کانت دوسرے راؤنڈ میں شکست کے بعد باہر ہوگئے ہیں ۔کامن ویلتھ گیمز کے چمپئن سین نے 72 منٹ میں 21 ۔ 17، 21۔ 10 کے اسکور سے جیت گئے۔ایک بار نویں سیڈڈ سین نے چھ پوائنٹس کے ساتھ 3 ۔4 سے پیچھے رہنے کے بعد شاندار واپسی کی۔ اس نے رفتار کو جاری رکھا اور پہلا گیم جیت لیا۔عالمی چمپئن شپ میں برونز میڈل جیتنے والے لکشیا نے دوسرے گیم میں بھی اپنے حریف کو واپسی نہیں کرنے دی۔سری کانت کو چین کے ڑاؤ جون پینگ نے21 ۔ 18، 21۔ 17 سے شکست دی۔ صرف 34 منٹ تک جاری رہنے والے اس میچ میں سری کانت بالکل بھی تال میں نظر نہیں آئے۔ پہلا گیم ڑاؤ نے 12 منٹ میں جیت لیا۔ دوسرے گیم میں ایک موقع پر اسکور 16 ۔ 14 تھا لیکن اسے معمولی غلطیوں کا خمیازہ بھگتنا پڑا۔قبل ازیں ایم آر ارجن اور دھروکپیلا مردوں کے ڈبلز میں پری کوارٹر فائنل میں پہنچے لیکن خواتین کے حصے میں اشونی پونپا اور این سکی ریڈی کو شکست ہوئی۔ارجن اور کپیلا کی غیر سیڈ جوڑی نے ڈنمارک کے آٹھویں سیڈ کم ایسٹروپ اور اینڈرس اسکرپ راسموسن کو 21 17، 21۔ 16 سے شکست دیکر انہیں باہر کا راستہ دکھایا اب ان کا مقابلہ سنگاپور کے یونگ ٹیری اور لوہ کین ہین سے ہوگا۔ پونپا اور سکی کو 42 منٹ میں ٹاپ سیڈ چین کے چن کنگ چن اور جیا یی فین نے شکست دی۔ 15، 21۔ 10 جیت گئے۔پوجا ڈنڈو اور سنجنا سنتوش کی جوڑی کو بھی تھرڈ سیڈ کوریا کے لی سو ہی اور شن سیونگ چن سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔