کرناٹک میں پولیس پر حملہ کرنے والوں کیخلاف مقدمہ واپس

   

بنگلورو: کرناٹک میں کانگریس حکومت نے 16 اپریل 2022ء کو ہبلی میں پولیس ملازمین پر سنگ باری کرنے والے ہجوم کے خلاف درج فوجداری مقدمہ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ کیس ان 43 مقدمات میں سے ہے جنہیں ریاستی کابینہ نے گزشتہ روز اپنے اجلاس میں ختم کردینے کا فیصلہ کیا۔ وزیر داخلہ جی پرمیشور کو درخواست دی گئی تھی جس کے بعد کیس واپس لینے کا فیصلہ کیا گیا۔ ملزمان میں سے ایک نے سوشل میڈیا پوسٹ کیا تھا۔