کروشیا میں مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

   

میکسیکوسٹی : کروشیا میں مگ 21 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ ہوگیا، دونوں پائلٹ طیارے سے نکلنے میں کامیاب رہے۔کروشین وزارت دفاع کے مطابق مگ 21 لڑاکا طیارہ فوجی مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہوا۔حکام کے مطابق طیارہ حادثہ میں دونوں پائلٹ طیارے سے نکل کر زمین پر بحفاظت لینڈ کر گئے، انہیں معمولی زخم آئے ہیں۔کروشین حکام کا کہنا ہے کہ طیارہ ممکنہ طور پر تکنیکی خرابی کے باعث گرا ہے۔
امریکہ میں فلو کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ، 14 ہلاک
نیو یارک: امریکہ کے ہسپتالوں میں فلو سے متاثرہ مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا، فلو سے 14افراد جان کی بازی ہار گئے،سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول(سی ڈی سی)کا کہناتھا کہ امریکہ میں دس سالوں بعد ہسپتال میں اتنے زیادہ فلو کے کیسز دیکھے جا رہے ہیں۔