کسانوں کو کھلے بازار میں بہتر قیمت ملے : حکومت

   

نئی دہلی: حکومت نے جمعہ کو راجیہ سبھا میں کہا کہ کسانوں کو کھلے بازار میں ان کی پیداوار کی بہتر قیمت ملی ہے اور انہوں نے پیداوار کو ایم ایس پی نظام کے باہر فروخت کیا ہے۔صارفین کے امور اور عوامی تقسیم کے وزیر پیوش گوئل نے ایوان میں وقفہ سوالات کے دوران ایک ضمنی سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ملک میں 275 لاکھ ٹن اناج کا ذخیرہ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے ربیع سیزن کی فصلوں کی خریداری کے لئے پورے ملک میں انتظامات کیے اور کسانوں کی فصلیں خریدی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سال حکومت کے انتظامات کی وجہ سے کسانوں کو اوپن مارکیٹ میں بہتر قیمت ملی اور انہوں نے اپنی پیداوار ایم ایس پی سسٹم سے باہر فروخت کی۔انہوں نے کہا کہ ملک میں اناج کا وافر ذخیرہ موجود ہے اور اس پر کسانوں کا شکریہ ادا کرنا چاہئے ۔