کشمیر میں بارش، عوام کو چوکس رہنے کا مشورہ

   

سرینگر : وادی کشمیر میں مسلسل بارش کے دوران محکمہ موسمیات نے لوگوں کو مٹی کے تودے ، سیلاب اور زمین کھسکنے سے متعلق انتباہ دیا ہے ۔متعلقہ محکمہ کی طرف سے جاری ایک اڈوائزری میں کہا گیا کہ بالائی علاقوں میں شدید بارش کے باعث سیلابی ریلے ، لینڈ سلائینڈنگ اور مٹی کے تودے گر آنے کے خطرات لاحق ہیں۔اڈوائزری میں لوگوں سے خبر دار رہنے کی اپیل کی گئی کیونکہ ایسے واقعات اچانک رونما ہوتے ہیں۔محکمہ کے ترجمان نے مزید کہا کہ وادی میں اگلے 24گھنٹوں کے دوران مزید بارش کا امکان ہے ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ بارش سرینگر میں 43.9 ملی میٹر ریکارڈ ہوئی۔