سرینگر:نیشنل انویسٹی گیشن ایجنسی (این آئی اے) نے 7 دسمبر کو جموں کے ادھم پور ضلع میں بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کے قافلے پر 2015 کے دہشت گردانہ حملے میں ملوث ہونے کے الزام میںلشکر طیبہ (ایل ای ٹی) کے دو اہم کارکنوں کی جائیداد قرق کر لی ہیں۔این آئی اے کے ایک ترجمان نے کہا کہ دو ملزمین جن کی شناخت فیاض احمد ایتو عرف فیاض کھر اور خورشید احمد بھٹ عرف خورشید عالم بھٹ عرف سوریا کے طور پر کی گئی ہے کو حملے کے بعد گرفتار کیا گیا اور وہ کالعدم پاکستان کی حمایت یافتہ دہشت گرد تنظیم کے رکن ہیں۔ این آئی اے کی تحقیقات میں یہ بات بتائی گئی ۔