ممبئی: ممبئی کے مضافاتی علاقے کلیان میں 2022ء کے پہلے تین مہینوں میں، کلیان ریلوے اسٹیشن کے احاطے میں مختلف حادثات کی وجہ سے 78 اموات ہوئی ہیں،جبکہ اس عرصے میں 65 دیگر زخمی بھی ہوئے ہیں۔ان میں سے 16 ریلوے مسافروں کی موت ہوگئی ہے جبکہ 27 چلتی ٹرینوں سے گر کر زخمی ہوئے ہیں۔ ا س کے علاوہ 40 مسافروں کی بھی کلیان اسٹیشن کے احاطے کے قریب پٹریوں کے آس پاس یا پٹریاں پار کرتے ہوئے موت ہوگئی۔ ٹرین اور پلیٹ فارم کے درمیان واقع خلاء میں گر کر کلیان اسٹیشن پر حال ہی میں ایک 52 سالہ شخص پردیپ بھنگلے کی موت نے ایک بار پھر ان ریلوے حادثات کو روکنے کیلئے اٹھائے گئے احتیاطی اقدامات پر انتظامیہ کی توجہ مبذول کرائی ہے ۔ابھی تک، پچھلے تین مہینوں میں، خلا میں گرنے کی وجہ سے موت کا صرف ایک کیس درج ہوا ہے ۔