پیانگ یانگ۔ شمالی کوریائی رہنما کم جونگ ان نے ایک مرتبہ پھر نیوکلیر ہتھیاروں کے استعمال کی دھمکی دی ہے۔ پیونگ یانگ میں ایک بڑی فوجی پریڈ کے اہتمام پر اپنے جرنلوں کی تعریف کرتے ہوئے کم جونگ ان نے کہا کہ ڈرائے دھمکائے جانے کی صورت میں ان کا ملک حفظ ماتقدم کے طور پر نیوکلیر ہتھیار استعمال کر سکتا ہے۔ شمالی کوریائی فوج کے قیام کے نوے برس مکمل ہونے پر ایک بڑی فوجی پریڈ منعقد کی گئی تھی۔ اس پریڈ سے خطاب کرتے ہوئے کم جونگ ان کہا تھا کہ شمالی کوریا اب زیادہ تیزی کے ساتھ اپنے نیوکلیر ہتھیاروں پر کام کریں گا۔