کوئلہ کاروباری کے ٹھکانوں پر انکم ٹیکس کی کاروائی

   

ستنا: مدھیہ پردیش کے ستنا ضلع میں انکم ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کی خصوصی جانچ ٹیم نے کوئلہ کاروباری موتیالال گوئل کے رہائش گاہ اور دفتر کے احاطے میں آج دوسرے دن بھی کاروائی کی۔سرکاری ذرائع کے مطابق ٹیم نے متعلقہ کاروباری کے ستنا اور شہڈول میں واقع ٹھکانوں پر کل کاروائی شروع کی تھی ۔ یہ کاروائی آج بھی جاری رہی ۔ ٹھکانوں سے کچھ دستاویز ملنے کی بات کی جا رہی ہے ، لیکن اس سلسلے میں زیادہ معلومات حاصل نہیں ہوئی ہیں ۔