کوئٹہ میں رہنے والے تین بیویوں کے شوہرسردار حاجی جان محمد 60 ویں بار باپ بن گئے

   

بلوچشتان: نیا سال بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں رہنے والے سردار حاجی جان محمد کے لیے خوشیوں کا تحفہ لے کرآیا ہے۔ نئے سال کے موقع پر جان محمد کے گھر بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔ جان محمد کا دعویٰ ہے کہ یہ ان کا 60 واں بچہ ہے۔ حاجی کا کہنا ہے کہ ان کے پانچ بچوں کی موت ہو چکی ہے، جب کہ 55 بچے صحت مند ہیں۔جان محمد کی تین بیویاں ہیں۔ 60 بچے ہونے کے بعد بھی زندگی رکنے والی نہیں۔ جان کا کہنا ہے کہ ان کا مزید بچے پیدا کرنے کا منصوبہ ہے۔ ان کی بیویاں بھی یہی چاہتی ہیں۔ اس کے ساتھ وہ چوتھی شادی بھی کرنا چاہتے ہیں۔ وہ اپنی چوتھی شادی کے لیے لڑکی کی تلاش میں ہے50 سالہ جان محمد ایک ڈاکٹر ہیں اور اپنا کلینک چلاتے ہیں۔