کورونا مریض کی سیلفی ویڈیو،علاج میں لاپرواہی کا الزام

   

حیدرآباد۔ تلنگانہ کے ضلع نظام آباد کے ایک سرکاری ہاسپٹل میں زیرعلاج کورونا کے ایک مریض نے سیلفی ویڈیو لیتے ہوئے مناسب علاج کی سہولت فراہم نہ کرنے کی شکایت کی۔ضلع کے دھرما رم علاقہ کے رہنے والے اس کورونا متاثر مدھو نے اپنی اس ویڈیو میں الزام لگایا کہ ونٹی لیٹر فراہم کرنے کی خواہش پر طبی اہلکاروں کی جانب سے اس سے انکارکیاگیا۔اس نے کہا کہ اس کو بہتر علاج کے لئے حیدرآباد بھیجا جائے ۔جب اس تعلق سے طبی اہلکاروں سے دریافت کیاگیا توانہوں نے علاج میں لاپرواہی کی تردید کی اور کہا کہ شوگر کی دوا اور انسولین کے مسئلہ پر متاثر اور ڈیوٹی ڈاکٹر کے درمیان ہوئی معمولی بحث وتکرار کے بعد متاثر شخص نے برہمی کے عالم میں یہ ویڈیو بنایااوراس کو سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر پوسٹ کیا۔ہاسپٹل سپرنٹنڈنٹ پراتیما راجو نے یہ بات بتائی۔ اس ویڈیو میں اس شخص نے کہاکہ اتوار کی دوپہر وہ اس ہاسپٹل میں آیا تھا۔