کورونا وبا کے دوران مذہبی منافرت میں ہندوستان سر فہرست، رپورٹ

   

واشنگٹن : امریکی تھنک ٹینک پیو ریسرچ سینٹر کے مطابق 2020ء میں کورونا وائرس کی وبا کے دوران مذہبی بنیادوں پر سب سے زیادہ منافرت میں دیکھی گئی۔ سوشل میڈیا پر کورونا جہاد جیسے ہیش ٹیگ استعمال کیے گئے۔ پیو ریسرچ سینٹر نے کورونا وائرس کی وبا کے دوران سن 2020 میں دنیا کے 198ملکوں میں مختلف فرقوں کے درمیان منافرت کی صورت حال کے حوالے سے ایک تحقیقاتی رپورٹ جاری کی ہے۔ سماجی منافرت انڈکس (ایس ایچ آئی) کے نام سے اس رپورٹ میں 11 ممالک میں یہ منافرت بہت زیادہ پائی گئی۔ تاہم منافرت کے لحاظ سے ہندوستان سرفہرست رہا۔ جن گیارہ ممالک میں منافرت بہت زیادہ پائی گئی ان میں بالترتیب نائجیریا، افغانستان، اسرائیل، مالی، صومالیہ، پاکستان، مصر، لیبیا، شام اور عراق شامل ہیں۔