نئی دہلی : ملک بھر میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس (کوویڈ۔ 19) کے3,50,823نمونوں کی جانچ کی گئی ہے ۔جمعرات کو انڈین کونسل آف میڈیکل ریسرچ (آئی سی ایم آر) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا وائرس کے 3,50,823نمونوں کا ٹسٹ کیا گیا اور اس کے ساتھ ہی اب تک جانچ کئے گئے نمونوں کی کُل تعداد 1,50,75,369ہوگئی ہے ۔ملک میں کورونا ٹیسٹنگ لیبز کی تعداد بھی بڑھ کر 1,284ہوگئی ہے ۔ ٹیسٹنگ کے عمل کو تیز کرنے سے ، گذشتہ 24 گھنٹوں میں انفیکشن کے ریکارڈ 45,720 نئے معاملوں کی تصدیق ہوگئی ، جس سے متاثرہ افراد کی کل تعداد 12,38,635 ہوگئی ہے ۔ ملک میں انفیکشن کے 4,26,167 فعال کیس ہیں۔