کورونا کے ساتھ بھی کورونا کے بعد بھی

   

وبائی مرض سے صحت یاب ہونے والوں میں دیگر امراض
حیدرآباد ۔ یکم ۔ جون : ( سیاست نیوز ) : وبائی مرض کورونا نے کئی خاندانوں کو اپنے عزیز و اقارب کی جدائی کا دائمی غم دیا ہے اور جو اس وبائی مرض سے صحت یاب ہوئے ہیں ان میں دیگر مسائل موجود ہیں ۔ 50 تا 70 سال کی عمر کے افراد جن میں 20 سال کا فرق پایا جاتا ہے ان کے کورونا سے صحت یاب ہونے کے بعد یادداشت ، مسائل کو حل کرنے کی قوت اور توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیتیں متاثر ہوئی ہیں اور یہ کمیاں آئی کیو میں 10 نشانات کے نقصان کے برابر ہے ۔۔