کورٹلہ میں بتکماں ساڑیوں کی تقسیم

   

کورٹلہ 28 /سپتمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)ایم ایل اے کیمپ آفیس کورٹلہ میں مختلف دیہاتوں کے غریب خواتین میں بتکماں ساڑیوں کی تقسیم تقریب میں کلواکنٹلہ ودیا ساگر راو رکن اسمبلی کورٹلہ ‘ریاستی وزیر اقلیتی بہبود کے ایشور نے مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کرتے ہوئے خواتین میں بتکماں سا ڑیاں تقسیم کے ایشور ریاستی وزیر نے کہا کہ ریاست تلنگانہ کے اسکیمات ملک کے لئے مثالی ہیں ۔ریاست تلنگانہ میں کئے جارہے ترقیاتی اقدامات کو دیکھ کر اپنی ریاستوں میں بھی اس طرح کے ترقی اقدامات کئے جانے کی اُن ریاستوں کی عوام توقع کر رہے ہیں۔اُنہوں نے کہا کہ ملک کی عوام کے سی آر کی قیادت کیلئے اُنہیں خوش آمدید کر رہے ہیں۔آنے والے دنوں میں کے سی آر قومی سیاست میں قدم رکھیں گے۔بعد ازاں خواتین میں بتکماں ساڑیاں تقسیم کی گئی۔اس پروگرام میں زیڈ پی ٹی سی لاوانیا راجیش ‘ٹی نارائنا ایم پی پی کورٹلہ ‘ضلع کسان رابطہ سمیتی صدر وینکٹ راو ‘صدر کورٹلہ ٹی آریس پارٹی ٹاون انم انیل ‘ونود ‘راج کمار ‘مختلف گاوں کے سرپنچوں ‘ایم پی ٹی سی ممبرس ‘سنگل ونڈو چیرمین اور دیگر ٹی آریس پارٹی قائدین موجود تھے۔