کووڈ ویکسینیشن مہم میں 203.21 کروڑ سے زیادہ ٹیکے لگائے گئے

   

نئی دہلی: قومی کووڈ ویکسینیشن مہم کے تحت ملک بھر میں 203.21 کروڑ سے زیادہ کووڈ ویکسین لگائی گئی ہیں۔صحت اور خاندانی بہبود کی مرکزی وزارت نے پیر کو یہاں بتایا کہ آج صبح سات بجے تک دو ارب تین کروڑ 21 لاکھ 82 ہزار 347 ویکسین دی جا چکی ہیں۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں کووڈ انفیکشن کے 20 ہزار 557 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی ملک میں کورونا کے مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 46 ہزار 323 ہو گئی ہے ۔یہ متاثرہ کیسز کا 0.33 فیصد ہے ۔ یومیہ انفیکشن کی شرح 5.18 فیصد تک پہنچ گئی ہے ۔