’کوویڈ وبا کے دوران ماسک اور سماجی دوری غیرضروری تھی‘: رپورٹ

   

کوویڈ 19 وبا کے آغاز اور اس کے اثرات کے متعلق امریکی کانگریس کی تحقیقات دو سال بعد مکمل ہو گئی ہیں۔ ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ یہ وائرس چین کے شہر ووہان کی ایک لیب سے لیک ہوا تھا۔امریکی کانگریس کی ایک رپورٹ کے مطابق کوویڈ ۔ 19کا سبب بننے والا وائرس، سارس کوو۔ ٹو وائرس چین میں ووہان کی لیبارٹری سے نکلا ہے۔ اسے گین آف فنکشن نامی تحقیق کے ذریعے بنایا گیا تھا۔ اس تحقیق میں وائرس کو مزید خطرناک بنایا جاتا ہے تاکہ اس سے بچاؤ کے طریقے تلاش کیے جا سکیں۔520 صفحات پر مشتمل اس رپورٹ میں ماسک پہننے اور سماجی دوری جیسے ضابطوں پر بھی تنقید کی گئی ہے۔
رپورٹس بتاتی ہیں کہ 2019 کے آخر میں ووہان انسٹی ٹیوٹ آف وائرولوجی کے کچھ محققین کووڈ جیسی علامات والی بیماری میں مبتلا تھے۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب وائرس کے پھیلاؤ کے بارے میں کوئی سرکاری اطلاع نہیں تھی۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ‘اگر یہ وائرس قدرتی طور پر پھیلتا تو اس کے شواہد اب تک مل چکے ہوتے‘۔ اس میں ووہان کی گوشت مارکیٹ سے وائرس پھیلنے کے دعوے کو بھی مسترد کر دیا گیا ہے۔