دوبئی: ایشیا کپ Asia Cup میں ہندوستانی ٹیم اپنا پہلا میچ 28 اگست کو پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔ میچ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ سابق ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی اس میگا مقابلے میں کئی ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔ کوہلی طویل عرصے بعد ایشیا کپ سے بین الاقوامی کرکٹ میں واپسی کررہے ہیں۔ گزشتہ چند برسوں میں ان کی کارکردگی بہت مایوس کن رہی ہے۔ ایسے میں وہ پاکستان کے خلاف اچھی اننگز کھیل کر فارم میں آنا چاہیں گے۔ اس بار ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کا پہلا میچ سری لنکا اور افغانستان کے درمیان دبئی میں کھیلا جائے گا۔ ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم ٹورنامنٹ کا اپنا پہلا میچ 28 اگست کو دبئی میں روایتی حریف پاکستان کے خلاف کھیلے گی۔ اس میچ میں سابق ہندوستانی کپتان ویراٹ کوہلی ایک خاص ریکارڈ اپنے نام کر سکتے ہیں۔ دراصل ویراٹ کوہلی اب تک کل 99 ٹی 20 انٹرنیشنل میچ کھیل چکے ہیں۔ وہ پاکستان کے خلاف اپنا 100 ویں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کھیلیں گے۔ اسی کے ساتھ وہ 100 ٹی ٹوئنٹی کھیلنے والے دوسرے ہندوستانی کھلاڑی بن جائیں گے۔ اس سے قبل روہت شرما 132 ٹی ٹوئنٹی کھیل چکے ہیں۔وراٹ سنہ 2008 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کرنے کے بعد سے مسلسل کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ یہ اعداد و شمار ان کے شاندار سفر کے دوران پیش آئے مختلف نشیب و فراز کے باوجود مستقل مزاجی کو ظاہر کرتے ہیں۔ جو اس کے کھیل کے تئیں جذبہ اور لگن کو ظاہر کرتا ہے۔