کپواڑہ میں سڑک حادثہ، پانچ افراد زخمی

   

سری نگر،27 جولائی (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع کپوارہ میں کپوارہ- سوپور شاہراہ پر آج صبح دو گاڑیوں کے درمیان ٹکر ہونے کے نتیجے ایک ہی کنبے کے تین افراد سمیت پانچ مسافر زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق کپواڑہ میں کپواڑہ۔ سوپور شاہراہ پر بدھ کی صبح ایک آلٹو گاڑی اور ایک ایسپرسو کار کے درمیان ٹکر ہوگئی جس کے نتیجے میں گاڑیوں میں سوار پانچ افرد زخمی ہوگئے ۔