کڈم پراجکٹ کے دروازوں کی مرمت کا کام شروع

   

حیدرآباد26جولائی(یواین آئی) تلنگانہ کے نرمل ضلع کے کڈم پراجکٹ کے دروازوں کی مرمت کا کام شروع کر دیا گیا ہے جنہیں حال ہی میں شدید سیلاب سے نقصان پہنچا تھا۔ حیدرآباد کی ایک تعمیراتی کمپنی نے 8 ارکان کے ساتھ اس سلسلہ میں کام شروع کیا۔ تباہ شدہ فلڈ گیٹس کو گیس ویلڈنگ سے ہٹایا جا رہا ہے ۔ اس کے علاوہ نرمل کے میکانکس خراب گیٹ کی موٹروں کو ہٹا رہے ہیں۔اس کام کے سلسلہ میں ریاستی دارالحکومت حیدرآباد سے کئی انجینئرس اور میکانک نرمل ضلع پہنچے ۔اس کام کی تیزی سے تکمیل کی توقع کی جارہی ہے ۔