کھلے نالے میں گرنے سے کمسن کی موتقومی انسانی کمیشن نے نوٹ لیا

   

نئی دہلی: نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن (این ایچ آر سی)، ہندوستان نے ایک میڈیا رپورٹ کا ازخود نوٹس لیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 7 اکتوبر 2024 کو شمال مغربی دہلی کے علی پور علاقے میں ایک پانچ سالہ بچے کی کھلے نالے میں گر کر موت ہو گئی تھی۔ وہاں کام کرنے والے ٹھیکیدار نے بغیر کسی انتباہی نشانات لگائے کئی جگہوں پر نالوں کو کھلا چھوڑ دیا تھا۔ قومی راجدھانی میں حالیہ کچھ عرصے میں پیش آیا اس طرح کا یہ پانچواں واقعہ ہے ۔کمیشن نے مذکورہ واقعہ اور ماضی قریب میں اسی طرح کے واقعات کے بارے میں خبروں کی رپورٹ کے مندرجات کا مشاہدہ کیا ہے ۔جو اگر درست ہیں تو شہریوں کے حقو ق کے تعلق سے حکام کی صریح غفلت کی وجہ سے متاثرین کے انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا سنگین مسئلہ کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔ یہ واقعی بہت تشویشناک ہے کہ قومی راجدھانی میں سرکاری حکام کی لاپرواہی کی نشاندہی کرنے والے ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں اور حکام کواس کے باوجود بھی کسی ذمہ داری کا احساس تک نہیں ہوتا ۔ دہلی میں ڈوبنے اور بجلی کا کرنٹ لگنے سے کئی انسانی جانیں ضائع ہوگئی ۔